صدر پاکستان گیارہ مارچ کو آذربائیجان کا دورہ کرینگے ، آزر سفیر

جمعرات 19 فروری 2015 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر ڈاشگفن شکاروف نے کہا ہے کہ صدر پاکستان ممنون حسین کا گیارہ مارچ کو آذربائیجان کا سرکاری دورہ متوقع ہے ۔ ایک انٹرویو میں سفیر کا کہنا ہے کہ صدر ممنون حسین کی سربراہی میں پاکستانی وفد کے دورے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں اور اس دورے کے دوران ہونے والے معاہدوں کی دستاویزات ترتیب دیئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توقع کی جارہی ہے کہ صدر پاکستان کے دور ے کے موقع پر دونوں ملکوں کے سربراہوں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے ڈاشگن شکاروف نے مزید کہا کہ آذربائیجان کی خاتون اول اور حیدر علیوف فاؤنڈیشن کی صدر مہربان علیوف کو حکومت پاکستان نے گیارہ فروری کو پاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا اور صدر ممنون حسین اپنے دورے میں انہیں اس اعزاز سے نوازیں گے

متعلقہ عنوان :