پاک فوج کا افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم،

پاکستان افغانستان میں ہمیشہ قیام امن کے عمل کی حمایت کرتا ہے ،آئی ایس پی آر، افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات پائیدار امن کا باعث بنیں گے ،ترجمان

جمعرات 19 فروری 2015 23:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) پاک فوج نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات پائیدار امن کا باعث بنیں گے ، پاکستان افغانستان میں ہمیشہ قیام امن کے عمل کی حمایت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن خطے میں امن کے لیے ضروری ہے امن مذاکرات اور مصالحتی مذاکرات کے حوالے سے امور ہمیشہ ملاقاتوں میں زیر غور آتے رہے ہیں پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے مذاکرات کی کامیابی کی تمام تر ذمہ داری فریقین پر ہے توقع ہے کہ تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کرینگے پاکستان ہمیشہ امن عمل کی حمایت کرتا ہے پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔