عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی و غیرقانونی طریقوں کا استعمال، وزارت ہاؤسنگ تعمیرات نے بااثر بیوروکریٹس کو نوازنے کیلئے اپنے نئے قواعد وضوابط مرتب کرلئے،
چیف کمشنر اسلام آباد کو سرکاری مکان آؤٹ آف ٹرن الاٹ کرنے کیلئے وفاقی وزیر اکرم درانی کی ہدایت پر نئے قواعد وضوابط ،ذوالفقار حیدر کو سیکٹر ایف سکس تھری کی گلی نمبر11کا مکان نمبر31ایچ الاٹ کردیا گیا انٹیلی جنس بیورو کے افسر عارف ندیم چوہدری کی الاٹمنٹ کو غیر قانونی طریقے سے منسوخ کردیاگیا
جمعرات 19 فروری 2015 23:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) عدالتی احکامات کو روندنے کیلئے وزارت ہاؤسنگ تعمیرات بااثر بیوروکریٹس کو سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کیلئے مسلسل غیر قانونی طریقے اور غیر قانونی راستے استعمال کر رہی ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر کو سرکاری مکان آؤٹ آف ٹرن الاٹ کرنے کیلئے وفاقی وزیر اکرم درانی کی ہدایت پر وزارت ہاؤسنگ نے نئے قواعد وضوابط مرتب کئے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسر عارف ندیم چوہدری کی الاٹمنٹ کو غیر قانونی طریقے سے منسوخ کردیاگیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر نے اپنے ایک دوستر سرجن کے ذریعے آؤٹ آف ٹرن مکان کی الاٹمنٹ کیلئے وزارت ہاؤسنگ کے افسران کو عدالت عظمیٰ کے حکم پر بنائے گئے قواعد وضوابط کو تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔(جاری ہے)
قانون کے مطابق وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات بظاہر سنیارٹی کے اصول پر کاربند ہونے کا ڈھنڈورا پیٹتی ہے مگر چیف کمشنر اسلام آباد کیلئے رولز میں ترامیم کرکے غیر قانونی طور پر آئی سی ٹی پول ایجاد کرکے ذوالفقار حیدر کو سیکٹر ایف سکس تھری کی گلی نمبر11کا مکان نمبر31ایچ الاٹ کردیاگیا،حالانکہ پہلے یہ مکان انٹیلی جنس بیورو کے اہم افسر عارف ندیم چوہدری کو الاٹ ہوا اور انہوں نے عدالت سے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا تھا مگر چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر کے طاقتور عہدے کو دیکھتے ہوئے وزارت ہاؤسنگ کے ایک جوائنٹ سیکرٹری نے وفاقی وزیر اکرم درانی کے کہنے پر رولز میں تبدیلی کرڈالی اور عدالتی حکم کو نظر انداز کرکے مکان چیف کمشنر کو الاٹ کردیاگیا۔
آؤٹ آف ٹرن الاٹمنٹ کا یہ پہلا کیس نہیں ہے بلکہ کچھ عرصہ پہلے سابق اسٹیٹ آفیسر پیر اشرف نے پولی کلینک کی خاتون کی تاریخ پیدائش میں تبدیلی کرکے اسے مکان الاٹ کردیا اور بعد ازاں اس کے خلاف اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ بھی درج ہوا ہے۔سرکاری مکانات کے حصول کیلئے درجنوں بیورو کریٹس کے درمیان اختیارات کی جنگ جاری ہے اور اب میجر ریٹائرڈ عارف ندیم چوہدری بھی چیف کمشنر اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کامقدمہ دائر کرنے کیلئے درخواست دائر کرنے جارہے ہیں۔اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر کا مؤقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انکا موبائل اٹینڈ نہیں ہوسکا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.