اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیفیس ہاؤسنگ اتھارٹی کے سابق ایڈمنسٹریشن برگیڈئر (ر)سعداللہ فاطمی کے جاری کیے گئے ورانٹ گرفتاری عدالت کے سامنے معافی مانگنے اور پیش ہونے پر واپس لے لیے،
عدالت آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرتی ہے،کسی کے ساتھ ذاتی دلچسپی نہیں ہوتی،عدالت میں پیش ہونے سے کوئی توقیرمیں کمی نہیں ہوجاتی،جسٹس شوکت عز یز صدیقی
جمعرات 19 فروری 2015 23:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیفیس ہاؤسنگ اتھارٹی کے سابق ایڈمنسٹریشن برگیڈئر (ر)سعداللہ فاطمی کے جاری کیے گئے ورانٹ گرفتاری عدالت کے سامنے معافی مانگنے اور پیش ہونے پر واپس لے لیے ۔جسٹس شوکت عز یز صدیقی نے ریمارکس دئے عدالت آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرتی ہے،کسی کے ساتھ ذاتی دلچسپی نہیں ہوتی،عدالت میں پیش ہونے سے کوئی توقیرمیں کمی نہیں ہوجاتی۔
بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک پرائیویٹ تعمیراتی کمپنی ملٹی نیشنل وینچر ڈویلپمنٹ لمٹیڈ (MNVD LTD )کیس کی سماعت ہوئی ۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ سارہ رحمان اور ڈی ایچ اے کے وکیل ،ڈی ایچ اے کے سیکرٹری کرنل (ر)ہارون اعجازاور ڈی ایچ ااے کے سابق ایڈمنسڑیشن برگیڈئر(ر)سعداللہ فاطمی عدالت میں پیش ہوئے ۔(جاری ہے)
ابتدائی سماعت کے دوران عدالت نے ڈی ایچ اے کے سابق ایڈمنسٹریشن سے پوچھاکہ عدالتی نوٹس کے باوجود عدالت میں آپ پیش کیوں نہیں ہوئے ۔
انہوں نے عدالت کو بتایاکہ ایک مقامی اخبارمیں خبر شائع ہونے کے بعد معلوم ہوا اور عدالت میں پیش ہوگیاہوں ۔ انہوں نے عدالت سے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ عدالت کے احکامات کی عزت کرتا ہوں اور عدالت کے حکم پر عمل کروں گا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا عدالت آئین وقانون نے مطابق فیصلے کرتی ہے کیس کے ساتھ ذاتی لڑائی نہیں ہوتی ۔عدالت میں پیش ہونے سے کسی کی عزت میں کمی نہیں ہوجاتی۔ عدالت نے سابق ایڈمنسٹریشن برگیڈئر (ر)سعداللہ فاطمی کی عدالت حکم پر عمل کر وانے کی یقین دہانی کی بناء پر جاری کیے گئے ورانٹ گرفتاری نوٹس کو واپس لیتے ہوئے ڈی ایچ اے کو 15 دنوں میں مطلوبہ رقم جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ڈی ایچ اے کے سابق ایڈمنسٹریشن کو عدالت میں طلب کیا تھالیکن عدالتی نوٹسزکے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں رہے تھے جس کی بناء پر عدالت نے برگیڈئر (ر)سعداللہ فاطمی سابق ایڈمنسٹریشن ڈی ایچ اے کے ورانت گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈی ایچ اے اور ایک پرائیوٹ تعمیراتی کمپنی کے درمیان ڈی ایچ اے میں تعمیراتی کام کے حوالے سے معاہد ہ ہواتھا ۔دونوں فریقین کے درمیان تنازعہ کی صورت میں کیس عدالت میں چلاگیاتھا۔ پرائیوٹ کمپنی نے ڈی ایچ اے کے سابق ایڈمنسٹریشن وغیر ہ کیخلاف عدالتی حکم پر عمل درآمدنہ ہونے کی وجہ سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گی تھی ۔ عدالت نے دونوں فریقین کو معاملے کے حل کے لیے جسٹس(ر) منیراے شیخ کو معاون مقرر کرنے کا بھی حکم دیاتھامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.