کیبنٹ ڈویژن میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری خسرو بختیار کو ممبر آئل اوگرا کا اضافی چارج دے دیا گیا، اوگرا اتھارٹی مکمل

جمعرات 19 فروری 2015 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) حکومت نے کیبنٹ ڈویژن میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری خسرو بختیار کو ممبر آئل اوگرا کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جس کے بعد اب اوگرا اتھارٹی مکمل ہوگئی ہے ۔ حکومت نے پٹرول بحران پر سابق چیئرمین اوگرا سعید خان کو جبری رخصت پر بھیج کر چیئرمین اوگرا کا چارج سیکرٹری کیبنٹ فتح یعقوب ناصر کے حوالے کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ممبر آئل اوگرا کی آسامی گزشتہ کئی ماہ سے خالی ہے اور اہم پوسٹ پر ماہر آئل سیکرٹری کو ہی تعینات کیا جانا چاہیے لیکن حکومت نے یہ ذمہ داری اب ڈی ایم جی گروپ کے افسر خسرو بختیار کے حوالے کیا ہے ممبر گیس عامر نسیم پہلے ہی اوگرا میں تعینات ہیں ممبر آئل ،ممبر گیس ، ممبر فنانس اور چیئرمین پر مشتمل اوگرا اتھارٹی ہوتی ہے جو آئل اینڈ گیس سکیٹر کے تمام معاملات کی نگرانی اور ریگولیٹ کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :