Live Updates

پیپلز پارٹی اور ن لیگ مک مکا کی سیاست کررہی ہیں،عمران خان،

نواز شریف اور آصف علی زرداری نے غیر قانونی دولت کو بچانے کا سمجھوتہ کرلیا ہے،، اسحاق ڈار نے چالیس کروڑ ڈالر دوبئی میں منتقل کردیئے ، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی بیرون ملک سرمایہ کاری شرمناک فعل ہے جو ملک کے مستقبل کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ٹیلی فونک گفتگو

جمعرات 19 فروری 2015 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے غیر قانونی دولت کو بچانے کا سمجھوتہ کرلیا ہے اور دونوں پارٹیاں مک مکا کی سیاست کررہی ہیں ، اسحاق ڈار نے چالیس کروڑ ڈالر دوبئی میں منتقل کردیئے ہیں، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی بیرون ملک سرمایہ کاری شرمناک فعل ہے جو ملک کے مستقبل کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

جمعرات کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آن لائن سے ٹیلی فونک گفتگو میں ٹیکسوں کی عدم ادائیگی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امیر آدمی براہ راست ٹیکس سے بچ کر سرمایہ باہر بھیج رہا ہے جبکہ عام آدمی بلاواسطہ ٹیکس میں پس رہا ہے جبکہ باہر منتقل ہونے والی رقم زیادہ تر غیر قانونی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوبئی میں پاکستانیوں نے چار سو تیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔

تحریک انصاف ملک سے لوٹی ہوئی تمام رقم واپس لائے گی ۔ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے آپس میں مک مکا کررکھا ہے ۔ حکمران انتخابی مہم میں کئے گئے وعدے بھول گئے ہیں حالانکہ نواز شریف نے باہر ملک سے پاکستان میں دولت واپس لانے کا وعدہ کیا تھا حکمران بیرون ملک میں سرمایہ کاری کرکے امیر ترین ہوتے جارہے ہیں جبکہ غریب، غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ہے۔

حالانکہ عوام سیاستدانوں کو بیرون ملک اثاثوں کو ڈکلیئر کرنا چاہیے لیکن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے غیر قانونی دولت بچانے کا تہیہ کیا ہوا ہے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس سے بچنے کیلئے چالیس کروڑ ڈ الر دوبئی میں منتقل کردیئے ہیں نواز شریف اور زرداری کے بیرون ملک اثاثے رکھنا شرمناک فعل ہے جو ملک کے مستقبل کیلئے بہت بڑا لحمہ فکریہ ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات