اہلسنّت کے ممتازعالمِ دین علامہ محمودشاہ رضوی کی شہادت اور ظالمانہ قتل کی مذمت ،

قاتل دہشت گردوں کو گرفتار کرکے فوجی عدالت میں ٹرائل کیاجائے ،مفتی منیب الرحمن ، شکارپور،پشاور اور راولپنڈی میں امام بارگاہوں پر حملوں کی مذمت

جمعرات 19 فروری 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن ،سرپرستِ اعلیٰ علامہ سید حسین الدین شاہ ،سینئر نائب صدر علامہ سید ارشد سعید کاظمی ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی ،چیرمین امتحانی بورڈ علامہ غلام محمد سیالوی ،علامہ جمیل احمد نعیمی ،مولانا ریحان امجد نعمانی اور مفتی محمد رفیق الحسنی نے ایک مشترکہ بیان میں امیر جماعت اہلسنّت ضلع مانسہرہ ،تحصیل اوگی کے مرکزی خطیب اورممتاز عالمِ دین علامہ محمود شاہ رضوی کی شہادت اورظالمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اور اسے اسلام اورپاکستان کے لئے ایک بڑانقصان قرار دیا ہے اور ان کی بلندیٴ درجات کے لئے دعاکی ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیاہے کہ یہ خالص دہشت گردی کا واقعہ ہے ،ان کی کسی سے ذاتی عداوت اور مخاصمت نہیں تھی اور آپریشن ضربِ عضب کے ردِ عمل میں جو دہشت گردی کی کارروائیاں ہورہی ہیں ،یہ اُسی کا تسلسل ہے ۔بیان میں مطالبہ کیاگیاہے کہ ظالم اورسفاک قاتلوں اوردہشت گردوں کو گرفتار کرکے فوجی عدالت میں ان کا مقدمہ چلایاجائے ۔بیان میں شکارپور،پشاور اور راولپنڈی میں امام بارگاہوں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اورمطالبہ کیاگیاہے کہ اس کے ذمے داردہشت گردوں کو قرارواقعی سزادی جائے ۔

متعلقہ عنوان :