لاہور، مریم نواز کے چیئرپرسن یوتھ لون سکیم کے عہدے سے استعفیٰ منظوری کے نوٹیفکیشن کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم

جمعرات 19 فروری 2015 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے وفاقی حکومت وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے چیئرپرسن یوتھ لون سکیم کے عہدے سے استعفیٰ منظوری کے نوٹیفکیشن کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔فاضل جج نے یہ گزشتہ روز حکم درخواست گزار پاکستانی نڑاد امریکی شہری سید اقتدار حیدر کی درخواست پر دیا۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق چیئرپرسن یوتھ لون سکیم مریم نواز نے اپنی تقرری کا نوٹیفکیشن فاضل عدالت کی جانب سے طلب کئے جانے پر استعفیٰ دیا جو عدالت میں بھی پیش کردیا گیا تھا مگر درخواست گزار کے بار بار مستعفیٰ ہونے کی درخواست اور اس درخواست پر مورخہ 13 نومبر 2014 کوجاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کی کاپی مانگنے کے باوجودسیکرٹری کیبنٹ ڈویڑن نے کاپی فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت سے استدعا ہے کہ مستعفیٰ ہونے کی درخواست اور اس پر جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دے۔عدالتی حکم پر ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو درخواست گزار کوسابق چیئر پرسن یوتھ لون سکیم مریم نواز کے مستعفیٰ ہونے کی درخواست اور اس پر جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :