شہید کی موت قوم کی حیات ہے ،رشید احمداسلم ،

دوران ڈیوٹی شہید اور دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو فوری ملازمت دینے کی درخشاں روایت جاری رہے گی،چیف ایگزیکٹو فیسکو

جمعرات 19 فروری 2015 22:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) فیصل آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے چیف ایگزیکٹورشید احمداسلم نے کہا ہے کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے فیسکو کی جانب سے دوران ڈیوٹی چالو لائنوں پر کام کرتے ہوئے شہید ہونیوالے اور دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو فوری ملازمت دینے کی درخشاں روایت جاری رہے گی ۔

کمپنی کی بہتری کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے ملازمین قابل فخر ہیں اِن خیالات کا اظہار انہوں نے دورانِ ڈیوٹی فوت ہونے والے فیسکوملازمین کے بچوں کو Appointment Letters(تقرر نامے)دینے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ نئی نسل سے ہمیں بہت سی توقعات وابستہ ہیں لہذا ملک و قوم کی خدمت اور کمپنی کی بہتری کیلئے اپنی جان لڑا دیں اورصارفین کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو نے فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو نوکری دینے کے سلسلہ میں کی گئی یونین کی کاؤشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دورانِ نوکری وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو اشتہار اور امتحان کے بغیر محض تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر نوکریاں دینے کا قانون بنوانے میں یونین نے نمایاں کردار ادا کیا۔ انھوں نے شعبہ انتظامیہ کو یہ اقدامات تیز تر کرنے کے احکامات بھی دیئے ۔

چیف ایگزیکٹو نے نئے بھرتی کئے جانے والے ملازمین کو تلقین کی کہ آئندہ زندگی میں اپنا کا م محنت،ایمانداری اور لگن سے کر یں اور محکمہ کی نیک نامی اور وقار کا باعث بنیں۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن احسان محمد صدیقی ، سی بی اے کے جنرل سیکرٹری سرفرازہندل ، مینجر ایڈمن محمد علی اور مینجرسی ایم اطہر ایوب نے بھی خطاب کیا۔ ڈی جی ایچ آر احسان محمد صدیقی نے کہا کہ فیسکو ریجن میں سی بی اے یونین اور انتطامیہ کے مثالی تعلقات ہیں جس سے معاملات اورملازمین کی فلاح و بہبود میں بہت مدد ملتی ہے ۔

مقررین نے اپنے خطاب کے دوران نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو تاکید کی کہ زندگی میں فرائض کی ادائیگی کو ہمیشہ فوقیت دیں اور نیک نامی کمائیں۔ یاد رکھیں آپ لوگ اپنے مرحوم والدین کی وجہ سے بھرتی کئے گئے ہیں لہذا ایمانداری سے فرائض کی بجا آوری کر کے ان کیلئے صدقہ جاریہ بنیں تاکہ روز قیامت آپ کے اعمال کی وجہ سے انہیں شرمندہ نہ ہونا پڑے اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ کی وجہ سے اگر کسی ایک انسان کو بھی تکلیف پہنچی تو آپ کو دُنیا اور آخرت میں اس کا کڑا حساب دینا پڑے گا۔

نئے بھرتی ہونے والے نوجوان ملازمین پورے جذبہ کے ساتھ خدمتِ خلق کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں۔بعدازاں چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم، چیف کمرشل آفیسر ہارون رشید،چیف انجنئیرٹی اینڈ جی نظام الدین مروت اور ڈائریکٹر ایچ آر احسان محمد صدیقی نے مرحوم ملازمین کے 21 نئے بھرتی ہونے والے بچوں میں تقرر نامے تقسیم کئے۔ جن لوگوں کو تقرر نامے دیئے گئے ان میں محمد شکیل احمدمیٹر ریڈر، ندیم بٹ کمرشل اسسٹنٹ، محمد بدر منیر سینٹری ورکر، عبداللہ عثمانی نائب قاصد، محمد اجمل اے ایل ایم، محمد محبوب سلطان ٹی سی سی ، محمد حارث میٹر ریڈر، زاہد اسلم اے ایل ایم، محمد بلال ستار ایل ایس ون، محمد عمران خالد نائب قاصد ، محمد احسن رحمان ایل ایس ٹو، دانش مسیح سینٹری ورکر، ظہیر بابر مالی، عبدالشکور ایل ایس ٹو، محمد عدیل ایل ایس ٹو، ثاقب عطاء اے ایل ایم، عمران عالمگیر اے ایل ایم ، حامد مسعود خان ایل ایس ون، مزمل سعید ایل ایس ٹو ، زین العابدین اے ایل ایم شامل ہیں۔

تقریب میں فیسکو ملازمین اورافسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :