Live Updates

حکمران انتخابی دور کے وعدے بھول گئے ، نواز شریف اور آصف زرداری کے اثاثے ظاہر کیے جائیں : عمران خان

جمعرات 19 فروری 2015 21:19

حکمران انتخابی دور کے وعدے بھول گئے ، نواز شریف اور آصف زرداری کے اثاثے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران انتخابی دور میں کیے گئے وعدے بھول گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مک مکا کیا ہوا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پراپرٹی کے باعث حکمران امیر ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن تحریک انصاف ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر آئے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کو ٹیس کے نیچے دبایا جا رہا ہے جبکہ اشرافیہ کو ٹیکسوں میں چھوٹ دی جا رہی ہے۔اس ملک میں سب کے اثاثے ظاہر ہونے چاہیئں جبکہ اثاثے ظاہر کرنے کا آغاز نواز شریف اور آصف زرداری سے کیا جانا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر سب کے اثاثے بے نقاب کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات