عوام کی موجیں ختم ،پٹرول مہنگاہونے کاامکان

جمعرات 19 فروری 2015 16:16

عوام کی موجیں ختم ،پٹرول مہنگاہونے کاامکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء)یکم مارچ سے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے اضافے کا امکا ن ہے ۔ذرائع کے مطابق پٹرول تین روپے 97پیسے ،مٹی کا تیل دو روپے 67،لائٹ ڈیزل دو روپے 61پیسے اور ہائی اکٹین چار روپے 57پیسے مہنگا کیا جانے کا امکا ن ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے تک کی کمی متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں بھی پٹرول کی قیمتیں بڑھائے جا نے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول سستا ہونے پر پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 17فیصدسے بڑھا کر 27فیصد کر دیا تھا۔