ایران نے پاکستان سے گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کر دیا،

پاکستان کو ایران سے گیس حاصل کرنے کے لیے منصوبے پر عمدرآمد کا آغاز جلد کرنا ہوگا ، ترجمان انر جی کمیشن ایران

بدھ 18 فروری 2015 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) ایران نے پاکستان سے گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایران کے انرجی کمیشن کے ترجمان حسین امیری نے بتایا کہ پاکستان کو ایران سے گیس حاصل کرنے کے لیے منصوبے پر عمدرآمد کا آغاز جلد کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ابھی تک ایرانی حکومت نے منصوبے میں تاخیر کے باوجود پاکستان پر کسی قسم کا کوئی جرمانہ عائد نہیں کیاانہوں نے کہاکہ اگر پاکستان تیزترین بنیادوں پر اپنے حصے کی گیس پائپ لائن کی تعمیر مکمل کرتا ہے تو اسے اتنی ہی جلدی گیس فراہم کی جائے گی تاہم اگر پاکستان مزید تاخیر کرتا ہے تو یہ گیس سیستان بلوچستان اور ساوتھ ویسٹرن ریجن کو منتقل کردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :