ملک میں پیٹرول یا ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ،ترجمان وزارت پیٹرولیم

بدھ 18 فروری 2015 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول یا ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ،پیٹرول کے12ڈیزل کے 20روز کے ذخائر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت پٹرولیم نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پٹرول ڈیزل اور فرنس آئل کے فروری تک کے انتظامات مکمل ہیں ان پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین بھی مکمل طور پر برقرار ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈھائی لاکھ ٹن پیٹرول اور ڈھائی لاکھ ٹن ڈیزل ٹن درآمدی ڈیزل بھی فروری میں ہی پہنچ رہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ فرنس آئل کے بھی دس روز کے ذخائر ہیں۔

متعلقہ عنوان :