وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا تیل مصنوعات سستی ہونے کا فائدہ عوام کو منتقل کرنیکی ہدایت ،

پرائس مانیٹرنگ کے نظام کو زیادہ موثر بنایا جائے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب

بدھ 18 فروری 2015 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) وزیر خزانہ نے ملک میں دالوں اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے صوبائی چیف سیکرٹریز کو تیل مصنوعات سستی ہونے کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ کی صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ تیل مصنوعات سستی ہونے کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے، اور پرائس مانیٹرنگ کے نظام کو زیادہ موثر بنایا جائے۔

وفاقی وزیر نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے دالوں اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار بھی کیا اور وزارت غزائی تحفظ کو اس سلسلے میں حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :