وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے روزانہ چار گھنٹے گیس بحال کر دی گئی
بدھ 18 فروری 2015 23:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء ) وفاقی حکومت نے پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے روزانہ چار گھنٹے گیس بحال کر دی ہے جس کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف،وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خاں آفریدی کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور ان سے درخواست کرتے ہیں کہ اگر پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 13ارب ڈالر سے بڑھا کر 26ارب ڈالر تک بڑھانی ہے تو پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو بلا تعطل گیس اور بجلی فراہم کی جائے۔
ان خیالات کا اظہار اپٹما کے مرکزی چیئرمین ایس ایم تنویر اور گروپ لیڈر گوہر اعجاز نے اپٹما ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اپٹما کے چیئرمین نے وفاقی وزیرٹیکسٹائل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی سے ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی سے ترقی کرے گی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ ہو گا ۔انہوں نے بتایا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔
بھارت سے سالانہ 30سے40ہزار ٹن یارن پاکستان آ رہا ہے جس سے مقامی انڈسٹری بند ہو رہی ہے اگر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 24گھنٹے بجلی اور گیس ملے تو بھارتی یارن درآمد کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور ملکی انڈسٹری ترقی کرے گی جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اپٹما گیس کی فراہمی کا مطالبہ اس لئے کرتا ہے کہ بجلی مہنگی اور گیس سستی ہے ۔گیس کے استعمال سے انڈسٹری کی پیداواری لاگت کم آتی ہے جتنی پیداواری لاگت کم ہو گی انڈسٹری کی مصنوعات سستی ہونے سے عالمی منڈی میں دوسرے ممالک کی مصنوعات کا مقابلہ کر سکیں گی ۔بھارت نے اپنی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پانچ سال کیلئے 400ارب روپے کی مراعات دی ہیں لیکن ہماری انڈسٹری کو کسی قسم کی مراعات نہیں مل رہیں ہم حکومت سے انڈسٹری کو 24گھنٹے بجلی اور گیس کی سپلائی مانگ رہے ہیں اگر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بلا تعطل گیس اور بجلی فراہم کر دی جائے تو نہ صرف ہم جی ایس پی پلس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ ٹیکسٹائل برآمدات دگنی کر سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایم ایل ون ملک کے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لیے ناگزیر ہے، احسن اقبال
-
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے لیو ان کیشمینٹ بحال نہ کرنے پر 15مئی سے احتجاج کی کال دیدی
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈاراورازبک وزیرخارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات
-
امریکہ میں پاکستانی سفیر سے پنجابی سوسائٹی کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے کمیٹی ..
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
-
لاہور میں احتجاجی وکلاء اور پولیس کے مذاکرات ناکام ہوگئے
-
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا باضابط اعلان سامنے آگیا
-
میں کیوں معافی مانگوں؟ عمران خان کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو جواب
-
سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،احسن اقبال
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.