چینی صدر کا دورہ منسوخ ہونے کی خبریں بے بنیادہیں ۔ سن ویڈونگ،

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔چینی سفیر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 فروری 2015 23:21

چینی صدر کا دورہ منسوخ ہونے کی خبریں بے بنیادہیں ۔ سن ویڈونگ،

سلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18فروری۔2015ء ) پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈونگ نے ہندوستانی میڈیا کی ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی صدر اگلے ماہ پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک وزیراعظم احمد داوٴد اوغلو کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین کے صدر شی جنگ پنگ اس سال پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم اس حوالے سے تاریخوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔

چینی سفیر نے صدر شی جنگ پنگ کے دورے کے حوالے سے ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔پاکستان اور چین کے مابین اکنامک کوریڈور پراجیکٹ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی سفیر نے اس کی جلد از جلد تکمیل پر زور دیا تاکہ اس کے فوائد دونوں ممالک کے عوام کو پہنچ سکیں۔