Live Updates

قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے تحریک انصاف تمام تر کاوشیں جاری ر کھے گی، موجودہ حکمران،عافیہ کو واپس لانے میں مخلص نہیں ہیں، پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری عزیزخان آفریدی

بدھ 18 فروری 2015 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری عزیزخان آفریدی نے کہا ہے کہقوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے تحریک انصاف تمام تر کاوشیں جاری ر کھے گی، موجودہ حکمران عافیہ کو واپس لانے میں مخلص نہیں ہیں۔بد ھ کو یہ بات انھوں نے عا فیہ موومنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے تحریک انصاف ، عافیہ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ہونے والی جدوجہد کی مکمل تائید کرتی ہے۔ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس میں خواتین کی تعداد دیگر جماعتوں سے کہیں زیادہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ماضی میں بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے آواز اٹھائی ہے ، مستقبل میں بھی ان کی جماعت عافیہ کی رہائی کیلئے کاوشیں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

عمران خان ہی قوم کی بیٹی کو واپس لائینگے۔ اس موقع پر عافیہ موومنٹ کے وفد نے عزیز خان آفریدی کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے ہونے والے قومی جرگے میں تحریک انصاف کے وفد کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ کے معاملے پر ملک کی تمام سیاسی ، مذہبی اور دیگر جماعتوں کو مل کر حکومت پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔ وفد کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سنجیدگی سے عافیہ کی رہائی کیلئے کوشش کرے تو عافیہ جلد رہائی پاسکتی ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے مستقبل میں ہونے والے پروگرامات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہونے والے کامیاب قومی جرگہ کے بعد عافیہ موومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہدایت پر عافیہ موومنٹ کا نمائندہ وفد مختلف سیاسی ، مذہبی ، سماجی اور دیگر تنظیموں سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔وفد میں فہیم اللہ خان، عبدلحفیظ خٹک، سید محمد جبران ، امام حسین ہمدم و دیگر شامل تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات