امن کے دشمنوں اور جرائم پیشہ افراد پنجاب میں خود کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں ‘میاں محمود الرشید،

(ن) لیگ پو لیس کو عوام کے تحفظ کی بجائے اپنے ”پر وٹوکول “ کیلئے استعمال کر رہی ہے‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب

بدھ 18 فروری 2015 23:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ(ن) لیگ پو لیس کو عوام کے تحفظ کی بجائے اپنے ”پر وٹوکول “ کیلئے استعمال کر رہی ہے ُ‘امن کے دشمنوں اور جرائم پیشہ افراد پنجاب میں خود کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں ‘دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کو عملی اقدامات کر نا ہو نگے ‘حکمرانوں کو قوم کی نہیں اپنی سیکورٹی ہی فکر ہے ‘دہشت گردی کے خلاف پو ری قوم متحد ہو چکی ہے ‘پنجاب کے حکمرانوں کو صوبے میں امن وامان یقینی بنانے پو لیس کو اصل ذمہ داری پر لگانا ہو گا ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شیدنے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک جما عت نہیں پو ری قوم کا مسئلہ ہے مگر امن وامان کو یقینی بنایا اور عوام کا تحفظ کر نا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جس میں پنجاب کے حکمران مکمل طور پرناکام ہو چکے ہیں اور عوام کے جان ومال کا تحفظ بھی ممکن نہیں رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ (ن) پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف کاروائیوں اور اپنے پروٹوکول کیلئے استعمال کرتی ہے جسکی وجہ سے پنجاب ہمیشہ سے غیر محفوط ہے اور امن کے دشمن اور عوام کو لوٹنے والے لیٹروں پنجاب میں خود کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :