خود کش دھماکے میں شہید پولیس حوالدارامجدعلی کی نعش آبائی گاؤں پہنچنے پر کہرام ، ہرآنکھ اشکبار،

میرا بیٹاشہیدہوکرہمیشہ کیلئے امرہوگیاہے ،مجھے ایسے شہیدبیٹے پرفخرہے‘ شہید کی ماں کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 فروری 2015 23:16

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) لاہور میں قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس حوالدارامجدعلی کی نعش آبائی گاؤں نارنگ منڈی گاؤں گچھلی ورک پہنچنے پر کہرام مچ گیا،ہرآنکھ اشکباردکھائی دی ۔ شہیدکی ماں اورلے پالک بیٹے پرسکتہ طار ی تھا۔شہیدکی ماں نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میرا 40سالہ بیٹاامجدعلی شہیدہوکرہمیشہ کیلئے امرہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

مجھے ایسے شہیدبیٹے پرفخرہے ۔اللہ تعالی ہمارے وطن عزیزکودہشت گردی کی لعنت سے پاک کرے میرابیٹاوطن پرقربان ہوگیا۔نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی تاہم کسی اعلی سرکاری عہدیداریارکن اسمبلی نے نمازجنازہ میں شرکت نہیں کی شہید کوآبائی گاؤں میں سپردخاک کردیاگیا۔واضح رہے کہ شہیدپولیس حوالدارمعطلی کے بعداپنی بحالی کے آرڈرلینے کیلئے پولیس لائنز میں گیا تھا واپسی پر خودکش دھماکہ کاشکارہو کر شہید ہو گیا ۔شہیدکی بیوی گذشتہ سال وفات پاچکی ہے اورایک لے پالک بیٹا ہے ۔

متعلقہ عنوان :