صدر مملکت ممنون حسین اور خاتون اوّل بیگم محمودہ ممنون حسین نے نئے چینی سال کی تقریبات میں شرکت کی،

چینی فن کاروں کے مختلف طائفوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس میں صدر مملکت نے گہری دلچسپی لی

بدھ 18 فروری 2015 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین اور خاتون اوّل بیگم محمودہ ممنون حسین نے نئے چینی سال کی تقریبات میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں صدر مملکت کو ان کا پورٹریٹ پیش کیا گیا جسے ممتاز چینی مصور لی کوآن نے تیار کیا ہے۔اس موقع پر چینی فن کاروں کے مختلف طائفوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس میں صدر مملکت نے گہری دلچسپی لی اوران کے فن کی داد دی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت اور خاتون اوّل کی ا?مد پر چینی سفیر لی وینگ اور ان کی اہلیہ نے ان کا خیر مقدم کیا ۔چینی سفیرسن وی ڈونگ نے اس موقع پر کہا کہ چینی روایت کے مطابق چینی عوام سال کے آغاز کے موقع پر اپنے آبائی گھروں کا رخ کرتے ہیں اور اپنے خاندانوں سے جا ملتے ہیں لیکن تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ سال نوکی تقریبات پاکستان میں منعقد کی جارہی ہیں کیوں کہ ہم پاکستان کو اپنا گھر اور پاکستانی عوام کو اپنا خاندان تصور کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :