باجوڑایجنسی ،برنگ قبائل کا پولیٹیکل انتظامیہ کیساتھ گرینڈ جرگہ ،پوست کی کاشت پر مکمل پابندی کا اعلان،

آئندہ علاقے میں پوست کی فصل کاشت نہیں کی جائیگی ،پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کی جائے گی،برنگ کی پسماندگی دور کی جائے ، عمائدین کا مطالبہ

بدھ 18 فروری 2015 22:55

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) برنگ قبائل کا پولیٹیکل انتظامیہ کیساتھ گرینڈ جرگہ ، علاقے میں پوست کی کاشت پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان، آئندہ علاقے میں پوست کی فصل کاشت نہیں کی جائیگی ،پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان،برنگ کی پسماندگی دور کی جائے ، عمائدین کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق برنگ قبائل کے چھ اقوام کا گرینڈ جرگہ تحصیل برنگ کے ہیڈکوارٹر میمولہ میں منعقد ہوا۔ جس میں پولیٹیکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ ۔ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ محمد عرفان الدین ۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ فیاض خان شیرپاؤ ۔ پولیٹیکل تحصیلدار برنگ احمد علی ۔لیویز صوبیدار میجر رحمت گل ۔علاقے کے قبائلی عمائدین ، زعماء اور علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ نے کہاہے کہ حکومت باجوڑایجنسی کے پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں میں صحت تعلیم اور ذرائع مواصلات کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تحصیل برنگ میں سماجی ترقی کے لیے خطیر رقم مختص کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ خارسے درگئی تک براستہ برنگ ہائی وے بنایاجائیگا جس سے علاقے میں نہ صرف معاشی انقلاب آئیگا بلکہ ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے ۔

باجوڑایجنسی کے دورافتادہ تحصیل برنگ کے مختلف پسماندہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر علاقے کے عمائدین کے جرگوں سے خطاب میں کرتے ہوئے پو لیٹکل ایجنٹ باجوڑمحمد یحییٰ اخونزادہ نے کہاکہ حکومت نے تحصیل برنگ میں لوگوں کو بنیادی ضرویات زندگی اور جدید سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کرکھاہے اور اس مقصد کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے خطیر رقم مختص کیاگیاہے تحصیل برنگ جو ایجنسی کا انتہائی پسماندہ اور دورافتادہ علاقہ ہے ۔

برنگ میں پوست کی کاشت نہ کرنے کی صورت میں یہاں میگا پراجیکٹس شروع کی جارہی ہے جس سے علاقے کی پسماندگی ختم ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ برنگ گرین منصوبے کا بھی جلد آغاز کیاجارہاہے جس سے تمام تر علاقوں میں شجرکاری مہم کے ذریعے پودا جات لگائیں جائیں گے ۔جبکہ ہیڈکوارٹر میمولہ میں گورنر ماڈل سکول بوائز اور گرلز دونوں تعمیر کئے جائیں گے اور برنگ میں صحت کے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعیناتی اور ادویات کی فراہمی کا عمل شروع کیاجارہاہے ۔

جبکہ دور دراز علاقوں میں موبائل ہسپتالوں کے ذریعے لوگوں کو علاج معالجے کے سہولیات فراہم کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ برنگ قوم نے علاقے میں حکومتی عملداری برقرار رکھنے میں اہم کردار اد اکیاہے جس پر پولیٹیکل انتظامیہ کو فخر ہے ۔اس سے قبل علاقہ کے قبائلی عمائدین زعماء اور عوام نے پولیٹیکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ کا برنگ پہنچنے پر انتہائی پرتپاک استقبال کیا اور پوری تحصیل کے مختلف دوردرازعلاقوں میں عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں استقبالیہ بنیرزاور دروازے لگائے گئے تھے ۔

پولیٹکل ایجنٹ کے دورہ کے موقع پر پوری تحصیل میں جشن کا سماں تھا ۔ دورہ کے دوران انتظامیہ کے دیگر حکام اور ترقیاتی محکموں کے اہلکار بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔ اس موقع پر برنگ قبائل کے عمائدین ملک قادر خان، ملک جمعہ سید ، ملک عبدالحنان ، ملک بہادر شاہ ،ملک میاں مسعود جان، ملک لعل سید، ملک محمد خیل اور دیگرقبائلی عمائدین نے پولیٹیکل ایجنٹ سے علاقے کے پسماندگی دور کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سڑکیں اور سکولز تعمیر کئے جائیں اور علاقے کے پسماندگی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔

اس موقع پر برنگ قبائل کے اقوام نے آئندہ علاقے میں پوست کے کاشت پر مکمل پابند ی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں آئندہ پوست کا فصل کاشت نہیں کیاجائیگا اور کاشت کرنیوالوں کو قبائلی روایات کے تحت سخت سزا دی جائیگی ۔پولیٹکل ایجنٹ نے تحصیل برنگ کے مختلف دورافتادہ دیہات کے دورہ موقع پر قبائلی عمائدین کے جرگوں اور اجتماعات سے خطاب میں پولیٹیکل ایجنٹ نے کہاکہ حکومت کو تحصیل برنگ کے پسماندگی اور لوگوں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے اور حکومت نے اس مقصدکے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہے انھوں نے کہاکہ انتظامیہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تحصیل برنگ میں تعلیم صحت ، ذرائع مواصلات اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم مختص کیاہے جس سے علاقہ میں لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہونے میں مد د ملی گی ۔

پولیٹکل ایجنٹ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انتظامیہ لوگوں کے مشکلات اور تکالیف سے پوری طرح واقف ہے اور انتظامیہ نے علاقہ میں لوگوں کی مشکلات کے حل اور انہیں ایجنسی کے دیگر علاقوں کے طرح جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مخلصانہ کوششیں کررہی ہیں ۔انہوں نے برنگ میں مسجداور پل کے تعمیر کی فوری منظوری دی اور لیویز فورس میں برنگ کو خصوصی کوٹہ دینے کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :