ٹانک، تتورروڈ پر نصب 10کلو بارودی موادکو بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے ناکارہ بنادیا

بدھ 18 فروری 2015 22:45

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء)ٹانک تتورروڈ پر نصب 10کلو بارودی موادکو بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے پھٹنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا پولیس زرائع کے مطابق پولیس کو ٹانک تتور روڈ پر سڑک کے کنارے بارودی مواد کے نصب ہونے کی اطلاع ملی اطلاع ملتے ہی پاک آرمی اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کر لیا جنہوں نے سڑک کے کنارے نصب 10کلو بارودی مواد کو پھٹنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا پولیس کے مطابق بارودی مواد کا وزن دس کلو تھا اور اس کے ساتھ موٹر سائیکل کی بیٹری بھی نصب تھی ۔