بنوں،جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس محمد یونس تھیم نے ہائیکورٹ کے احاطے میں پودالگاکر شجر کاری مہم کاافتتاح کیا،

ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے درخت لگانا وقت کی اولین ضرورت ہے ججز زیادہ سے زیادہ پودے لگا ئیں،گفتگو

بدھ 18 فروری 2015 22:44

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے درخت لگانا وقت کی اولین ضرورت ہے ججز زیادہ سے زیادہ پودے لگا ئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس محمد یونس تھیم نے بنوں ہائیکورٹ کے احاطے میں شجر کاری مہم کے افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے بنوں ہائیکورٹ کے اخاطے میں فائیکس اور چیئر کے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور ججز نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ماحول کو خوشگوار بنانے اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا نا وقت کی ضرورت ہے درخت قدرت کا انمول خزانہ ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگا نے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے اس موقع پرڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر بنوں فرخت اللہ خان اور ایڈیشنل رجسٹرار اور کنوینئر جج زمرد شاہ بھی موجود تھے ڈی ایف او فرخت اللہ خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران بنوں اور لکی مروت میں 580ایکڑ رقبے پر شجرکاری کی جائے گی جس میں مجموعی طور پر 6لاکھ 23ہزار پانچ سو پودہ جات لگا ئے جائیں گے جس سے پانچ سو پانچ ایکڑ محکمانہ جبکہ 75ایکڑ پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے سونامی پرا جیکٹ کے تحت پودے لگا ئے جائینگے اس کے علاوہ جو ڈیشل کمپلیکس بنوں اور ڈسٹرکٹ کورٹس لکی مروت میں سایہ دار اور زیپائشی پودہ جات بھی لگا ئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :