چیچہ وطنی،لاہوربم دھماکے میں شہید ہونیوالے چیچہ وطنی کے نوجوان کی تدفین کردی گئی

بدھ 18 فروری 2015 22:44

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) قلعہ گوجرسنگھ پولیس لائنز پر دہشت گردحملے میں شہید ہونیوالے چیچہ وطنی کے نوجوان محمد ندیم کی اسکے آبائی گاوٴں 173،نائن ایل بستی سہوواں میں تدفین کردی گئی ہے،نمازجنازہ میں معززین علاقہ اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی،محمد ندیم شہید اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور پولیس میں ملازمت کیلئے انٹرویو دینے پولیس لائنز گیا تھا کہ دھماکے کا شکار ہوکر خالق حقیقی سے جاملا،متوفی کی تدفین سے خفیہ ایجنسیاں مکمل طور پر بے خبر رہیں،شہید نوجوان کے غمزدہ والدین نے آہوں اور سسکیوں کیساتھ کہا کہ دہشت گردوں نے ملک کا امن تباہ کردیا ہے اورمعصوم اوربیگناہ لوگوں کوٹارگٹ کیا جارہا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے

متعلقہ عنوان :