پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق جنرل سیکرٹری میر اسماعیل بروہی کا پارٹی میں مفاد پرست ٹولے کیخلاف تحریک چلانے کا اعلا،

بلاول بھٹو زرداری کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے ، وطن واپس آکر ملک کی بقاء سلامتی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،پریس کانفرنس

بدھ 18 فروری 2015 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق جنرل سیکر یٹری میر اسماعیل بروہی نے پارٹی میں مفاد پرست ٹولے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ضلع میں اس ٹولے کے خلاف کھلی کچہری لگائی جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری وطن واپس آکر ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

وہ بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔اس موقع پر قادر بخش برفت،مونا خان اور دیگر بھی موجود تھے۔میر اسماعیل بروہی نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔پارٹی کے سر پرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

کارکنان پارٹی قیادت کے خلاف الزام تراشیوں اور کردار کشی کو برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ مفاد پرست ٹولے ہاتھوں یر غمال بنے ہوئے ہیں ۔جس سے نہ صرف صوبائی حکومت پر برئے اثرات پڑ رہے ہیں بلکہ پارٹی کا بھی شیرازہ بھکرتا جا رہا ہے اور آصف علی زرداری تک پارٹی کارکنان کی رسائی کو بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کی پر وہ نہیں کی تھی اسی طرح ہم جمہوریت اور پارٹی کو سازشی ٹولے بچانے کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کہ وہ جمہوریت اور پارٹی کی خاطر وطن واپس آئیں جیالے ان کا تاریخی استقبال کرنے کے لئے بے چین ہیں۔

متعلقہ عنوان :