حافظ آباد، گیس چوری کے الزام میں پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما کو عدالت نے 7سال قید اور10لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی

بدھ 18 فروری 2015 22:41

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) گیس چوری کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما کو مقامی عدالت نے 7سال قید اور10لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ ذوالفقار علی بھٹی کو ڈیڑھ سال قبل سی این جی پر گیس چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا ضلعی رہنما چودھری ذوالفقار علی بھٹی چنیوٹ روڈ پنڈی بھٹیاں میں اپنے سی این جی اسٹیشن پر عرصہ دراز سے گیس چوری کر رہا تھا ،ڈیڑھ سال قبل سوئی گیس کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر اُسے گرفتار کر کے گیس چوری بھی پکڑ لی تھی۔

مذکورہ کیس سول جج/مجسٹریٹ الیاس سلیم کی عدالت میں زیر سماعت تھا ۔گذشتہ روز مقامی عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر ذوالفقار علی بھٹی کو زیر دفعہ462/Eکے تحت سات سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دیا۔ایس این جی پی ایل کے وکیل عامر سہیل گوندل ایڈووکیٹ کے مطابق مذکورہ کیس ریجن کا پہلا کیس ہے جس میں ملزم کو سزا ہوئی ہے جبکہ ایس این جی پی ایل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے 7کروڑ سے زائد کی گیس چوری کی۔

متعلقہ عنوان :