ڈاکٹر ذوالفقار مرزابے ہودا باتیں کرکے پیپلزپارٹی قیادت پر الزام تراشی کرتے ہوئے اپنی کم ظرفی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،لیاری بزرگ کمیٹی

بدھ 18 فروری 2015 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) لیاری بزرگ کمیٹی کے چےئرمین مولانا عبدالمجید سر بازی وائس چےئرمین ما ما اُمید علی ساجدی اور مرکزی رہنما ماما عبدالرشید،مامانثار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزابے ہودا باتیں کرکے پیپلزپارٹی قیادت پر الزام تراشی کرتے ہوئے اپنی کم ظرفی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کو سندھ کی عوام پہلے ہی جان چکی ہے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کو اپنا وہ وقت بھی یار رکھنا چاہے جو وہ معاشی تنگی سے بے زارے زندگی تھے اس وقت آصف علی زرداری نے انہیں سہار ا دیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کے عوام کو آگ کی دریا میں دھکیلنے والے ذوالفقار مرزاہے ان کی وجہ سے لیار ی کی عوام اپنے پیاروں کی لاشوں کو اُٹھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کو شرم آنی چاہے کہ وہ پاکستان پیپلز پار ٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چےئرمین آصف علی زرداری کی اختلا فات کی باتیں کررہا ہے جبکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا انتہا ئی درجہ کا جھوٹا اور احسان فراموش انسا ن ہے ذوالفقار مرزا کو لیار ی کے عوام نے پیپلز پارٹی کے احسانات کی وجہ سے محبت دی مگراحسان فراموش انسان نے لیاری کی عوام کو لاشیں دی ہے وہ ہمیشہ فسادی بیانات دیتا آیا ہے خود وہ اپنی زبان سے فسادی ہونے کا اقرار کر تا ہے ۔

بزرگ کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا فسادی ہونے کا اقرار کر تے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں اسلحہ سندھ اورلیاری میں تقسیم کرنے کی با ت کر تے ہیں اور دیگر جرائم کے کاموں میں ملوث ہونے کا خو د ہی اعتراف کرتے ہے تو اس مکار شخص پر سندھ کے عوام اور خاص کرکے لیاری کے عوام کو بہت دکھ ہوا ہے ۔بزرگ کمیٹی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اہلیان لیاری آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے نہایت مشکور ہیں جن کی وجہ سے لیاری کو میڈیکل کالج ،لیاری کی بچوں کے لئے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو گرلز کالج ملااور لیاری کے تقریبا 125 اسکولوں کو جدید طرز پر دوبارہ تعمیر کیا گیا ۔

لیاری یونیورسٹی میں لیاری کے بچے اعلی تعلیم حاصل کر رہے اورلیاری میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔لیاری بزرگ کمیٹی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے جھوٹے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے پوری توانائیاں پیپلز پار ٹی کے لئے صرف کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔لیاری کے عوام آج بھی PPP کے ساتھ ہے ہم PPP کے اندر نفرتیں پھلانے والے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جیسے غدار کی جتنی بھی مذمت کر یں کم ہے ۔لیاری کے عوام ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جیسے منافق لوگوں کو ہمیشہ بائیکاٹ کر تے رہے ہیں۔شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید بے نظیر بھٹو سے لے کر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری لیاری کے عوام PPPکے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :