بلوچستان میں عدم مساوات کا احساس ختم ہونا چاہیے، بلوچستان اتنا ہی عزیزہے جتنا سندھ،پنجاب اورخیبرپختونخوا عزیز ہے،وزیراعظم

بدھ 18 فروری 2015 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عدم مساوات کا احساس ختم ہونا چاہیے، بلوچستان اتنا ہی عزیزہے جتنا سندھ،پنجاب اورخیبرپختونخوا عزیز ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے سدرن کمانڈ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،جہاں آرمی چیف اورکمانڈرسدرن کمانڈ نے وزیراعظم کوبریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے منتخب نمائندوں اور فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک نئی شروعات ہورہی ہے اور ساتھ ہی ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ میں جنرل راحیل شریف اور جنرل جنجوعہ کو مبارک باد دیتا ہوں،ہم سب ایک ہوکرملک کو مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں،قیادت متحد ہوگی تو قوم متحد ہوگی،ناہمواریوں کو ختم ہوناچاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور فوجی قیادت مسائل کے حل کیلئے پْرعزم ہے، بلوچستان میں عدم مساوات کا احساس ختم ہونا چاہیے، صوبہ بلوچستان کی بہتری کیلیے ہی ہم سب یہاں جمع ہوئے ہیں۔