سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے مرکزی ملزم رضوان قریشی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

بدھ 18 فروری 2015 22:40

سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے مرکزی ملزم رضوان قریشی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے مرکزی ملزم رضوان قریشی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے ملزم رضوان قریشی کا نام ای سی ایل میں شامل کی سفارش کرنے کی گئی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے کاغذائی کارروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2012 میں بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری میں آتشزدگی سے 257 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے جس کی جے آئی ٹی رپورٹ رینجرز نے حال ہی میں عدالت میں پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :