عالمی برداری سمندری قوانین کی بھارتی خلاف ورزری کا نوٹس لے،خواجہ آصف ،

خطے میں امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،وزیر دفاع کا بیان

بدھ 18 فروری 2015 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی برداری سمندری قوانین کی بھارتی خلاف ورزری کا نوٹس لے خطے میں امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ نے اپنی حکومت کے دعوے کی نفی کر دی اور ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اس واقعے کا نوٹس لے خطے میں امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی کشتی پر حملہ کرکے بین الاقوامی سمندر قوانین کی خلاف ورزی کی اور واقعے کے بعد پاکستان پر ہی بے بنیاد الزامات لگائے۔اس سے پہلے بھی بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے بعد الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :