ایف سی بلوچستان کی پنجگورکے علاقے گوارگو میں کالعدم تنظیم کیخلاف کارروائی،

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل ایف اور بی آر اے کے3 شرپسندہلاک ہوگئے،ترجمان ایف سی

بدھ 18 فروری 2015 22:37

ایف سی بلوچستان کی پنجگورکے علاقے گوارگو میں کالعدم تنظیم کیخلاف کارروائی،

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) فرنٹیئرکوربلوچستان کاضلع پنجگورکے علاقے گوارگو میں کالعدم تنظیم BLF اورBRA کے مطلوب شرپسندوں کے خلاف کارروائی۔کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میںBLF اورBRA کے3 شرپسندہلاک کردےئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب فرنٹیئرکوربلوچستان نے ضلع پنجگورکے علاقے گوارگو میں کالعدم تنظیم BLFاورBRA کے انتہائی مطلوب شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران شرپسندوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میںBLFاورBRA کے3 شرپسندہلاک ہوگئے۔ہلاک شرپسندوں میں BLFکے جمال سکنہ درزگئی ضلع آواران ،صغیر سکنہ سیداں(گوارگو) اورBRAکا مولا بخش سکنہ راہی نگر(گوارگو) شامل ہیں۔واضح رہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونیوالے کالعدم تنظیمBLFاورBRAکے شرپسندعرصہ درازسے مذکورہ علاقے اورگردونواح میں ترقیاتی کاموں کی ٹیموں پرحملے،سیکورٹی فورسزپرحملے،بھتہ خوری، اوراغواء برائے تاوان سنگین وارداتوں میں بھی حکومت کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹیئرکورکی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئرکور بلوچستان شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اوربیرونی ایجنڈے پر عمل پیراچند پیسوں کی خاطرملک دشمن عناصرکے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :