بلوچستان ملک بھر میں ہر لحاظ سے پسماندہ صوبہ ہے ، غلام یزدانی

بدھ 18 فروری 2015 22:36

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان کے مایہ ناز اورقابل رشک صحافی صدیق بلوچ کو ایوار ڈ ملنے سے صوبی بھر کے صحافیوں میں جوش اور ولولہ پیدا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پریس کلب ہرنائی کے جنرل سیکرٹری غلام یزدانی اور صدر حنیف ترین نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان ملک بھر میں ہر لحاظ سے پسماندہ صوبہ ہے حالانکہ یہاں موجود طلباء اور عوام میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں یہاں کے نوجوان اور سبھی عمر کے افراد مختلف محکموں میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوا سکے گے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے قابل رشک صحافی صدیق بلوچ کو وزیر اعظم کی جانب سے ایوارڈ ملنے سے صحافی برادری خوشی کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی اپنی صحافتی ذمہ داریاں تندہی سے انجام ددے رہے ہیں انہوں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کے صحافیوں کو خصوصی پیکیج دیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :