ہرنائی، ایمانداری اور محنت سے ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کی محنت کی بدولت طلباء کامیابی کی سیڑھی عبور کرتے ہیں ، حاجی محمد خان ترین

بدھ 18 فروری 2015 22:36

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء)ٹیچر برادری اپنے جائے تعیناتی پر اپنی موجودگی یقینی بنائے،فرائض سے غفلت برتنے والے ٹیچر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ، ایمانداری اور محنت سے ڈیوٹی کرنے والے استادکی محنت کے بدولت طلباء کامیابی کی سیڑھی عبور کرتے ہیں استاد کا عاشرے یں اعلیٰ قا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی حاجی محمد خان ترین نے ڈی ڈی او حد عارف ترین کے ہراہ ضلع کے ختلف اسکولوں کا عائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ایکایسا پیشہ ہے جس سے انسان کو شعور ملتا ہے انہوں نے کہا کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات کا درجہ صرف اور صرف اس لئے دیا ہے کہ انسان کو اللہ پاک نے عقل اور شعور عطا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے قوم تعلیم کے میدان میں اس لئے پیچھے رہ گئی کیونکہ اساتزہ کرام ہمارے فرائض تندہی سے سر انجام دینے سے قاصر تھے جس کی وجہ سے طلباء نے محنت کے بجائے نقل کا سہار لیا آج صورت حال یہ ہے کہ پورے معاشرے میں ہمیں ایک قابل اور محنتی فردنہیں ملتا ہر ادارہ مفلوج ہے سسٹم جو چل رہا ہے وہ چند محنتی افراد کے بدولت ہے آج صورتحال یہ ہے کہ غریب سے غریب والدین بھی اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکول میں داخل کراتے ہیں جس کی وجہ ان اساتزہ کی محنت اور فرائض کو تندہی سے سرانجام دینا ہے انہوں نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں ہوگی ماضی کے زمانے کو اساتزہ بھلا دیں غفلت میں کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ ہر کسی کی بھول ہے کہ وہ گھر بھیٹے تنخواہ وصل کرے گے انہوں نے سختی سے تاکید کی کہ اساتزہ اپنے آپ اور قوم کی حالت پر رحم کھاتے ہوئے طلباء پر محنت کتے انہوں نے کہا جس اسکول کی کارکرگی بہتر نہ ہوئی تو تمام اسٹاف کے خلاف کاروائی ہوگی صرف استاد کی حاضری نہیں بلکہ محنت بھی ضروری ہے۔