وفاقی دارالحکومت میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ،2 افراد شہید، 8 افراد زخمی
بدھ 18 فروری 2015 19:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری2015ء) وفاقی دارالحکومت میں کری روڈ پر امام بارگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں2 افراد شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح حملہ آوروں کی تعداد 7 کے قریب ہے جو امام بارگاہ کے قریبی علاقوں میں چھپ گئے ہیں جب کہ کچھ حملہ آوروں کی امام بارگاہ میں گھسنے کی اطلاعات بھی ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بھی ممکنہ حملہ آوروں کے قریبی علاقوں میں چھپنے کی تصدیق کی ہے اور ان کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن میں شامل ہو گئے ہیں اور ممکنہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے کری روڈ پر واقع امام بارگاہ قصر سکینہ کے قریب فائرنگ کے بعد زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہو گئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے آپس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں جن میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں جبکہ مزید زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ دھما کے کے بعد پمز اور پولی کلینک ہسپتال سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ خود کش تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد کے زخمی ہوئے ہیں جنہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پمز ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ کے مطابق ہسپتال میں 2 جاں بحق افراد اور 8زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے مزید 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت غلام حسین اور عبدالشکور کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی سرچ آپریشن میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق امام بارگاہ کے قریب فائرنگ شروع ہوئی جس کے تھوڑی دیر بعد زوردار دھماکہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق امام بارگاہ قصر سکینہ پر پہلے بھی حملے کی کوشش کی جا چکی تھی تاہم اس بار دہشت گرد دھماکہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.