میاں منظوراحمد وٹو سے انکی رہائشگاہ پر سربراہ ہزارہ صوبہ بابا حیدر زمان کی ملاقات
بدھ 18 فروری 2015 17:35
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظوراحمد وٹو سے سربراہ ہزارہ صوبہ بابا حیدر زمان نے ملاقات کے دوران ہزارہ صوبہ کے لیے انکی حمایت حاصل کرنے کی گذارش کی۔ میاں منظور احمد وٹو نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہے اسی لیے اس نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا تھا کیونکہ پارٹی سمجھتی تھی کہ وہاں کے لوگوں کی معاشی اور سیاسی محرومیوں کا ازالہ نئے صوبہ بنانے سے ہی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبے کا قیام وہاں کے لوگوں کے مسائل، تکالیف اور مشکلات کا واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ہزارہ کو صوبہ بنانے کے حق میں ہیں کیونکہ وہاں کے لوگ اسمبلیوں کے تمام اراکین کا یہ درینہ مطالبہ ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لیے متفقہ قرارداد پاس کروائی پھر یہی قرارداد قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بھی پاس ہوئی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت نے اس ضمن میں کوئی پیشرفت اس لیے نہیں کی کیونکہ یہ حکومت وہاں کے لوگوں کے سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کے حل میں مخلص نہیں ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے دوران جنوبی پنجاب کے لیے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کے اعلان تو کئے جاتے ہیں لیکن مالی سال کے دوران ان ترقیاتی فنڈز کو لاہور اور اپنی من پسند کے بڑے بڑے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ٹرانسفر کر دئیے جاتے ہیں جو کہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے ساتھ ایک بونڈے مذاق کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح مقامی حکومتوں کے دور درزا کے اضلاع میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی ناگفتہ بے حالت پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کی کلی کھول دینے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے ان کو صوبائی اور اپنے حصے کے قومی و مالی وسائل پر پورا پورا حق حاصل ہو گا اور وہ انہیں اپنے علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے جس سے وہاں کے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اختیارات کی مرکزیت کے خلاف ہے اس لیے یہ سمجھتی ہے کہ نئے صوبوں کا قیام وفاق کو مضبوط کرنے کے علاوہ عام لوگوں کے بہترین مفاد میں بھی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.