Live Updates

تحریک انصاف نے ’جیو‘ کے بائیکاٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا

بدھ 18 فروری 2015 14:48

تحریک انصاف نے ’جیو‘ کے بائیکاٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے میڈیا نیٹ ورک ’جیو‘ کابائیکاٹ ختم کردیاہے اور کور کمیٹی نے چنداراکین کو پروگرامزمیں شرکت کی اجازت دیدی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیہ کے مطابق کورکمیٹی کے گذشتہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پارٹی کے مخصوص لوگوں کو بطور ترجمان جیو کے پروگرامز میں شرکت کی اجازت دی جائے یا وہ ٹیلی فون لائن پر قومی معاملات پر تحریک انصاف کا موقف پیش کرسکیں گے۔

جیو کے پروگرام میں شرکت کی اجازت کے ساتھ ہی ایک مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی نگرانی میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی جو مختلف میڈیا نشریات کو مانیٹرکریں گے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے تحریک انصاف کی قیادت کو صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔ اعلامیہ میں واضح کیاگیاکہ جیونیٹ ورک کے اخبارات اور ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ کی جارہی تھی ، گزشتہ تین ہفتوں سے دیکھاگیاہے کہ متوازن رپورٹنگ کی گئی اورپارٹی چیئرمین کی ذاتیات پر کوئی حملہ نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کئی مرتبہ جیو کے بائیکاٹ کی وجوہات کے ساتھ ساتھ وضاحت کرچکے ہیں کہ اُن کا مذکورہ گروپ کے صحافیوں یادیگر ملازمین کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ، تحریک انصاف کے چیئرمین جیو سمیت دیگر چینلوں کے صحافیوں پر حملوں کی مذمت کرچکے ہیں خواہ اُن حملوں میں تحریک انصاف کے کارکنان ہی ملوث ہوں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :