آرمی چیف کا دورہ کابل خوش آئند، دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مزید کوشش کرنا ہوگی:امریکہ

بدھ 18 فروری 2015 12:03

آرمی چیف کا دورہ کابل خوش آئند، دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مزید کوشش ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری2015ء) امریکا نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ کابل کو خوش آئند قرار دے دیا ، محکمہ خارجہ کے مطابق پاک افغان تعاون بڑھانے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ڈیلی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی چیف نے ایک ہی دن کابل کا دورہ کیا ۔ امریکا پاک ،افغان تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا آرمی چیف سیکورٹی تعاون پر بات چیت کے لیے افغانستان گئے ۔ دونوں ممالک میں گہرے تعاون کی حمایت کرتے ہیں ، جین ساکی کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعاون بڑھانے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :