پاک چین اقتصادی راہداری روٹ تبدیل نہیں کیا گیا، آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء جب چاہیں انہیں روٹ پر بریفنگ دینگے ‘ اقتصادی راہداری روٹ کیلئے ہزارہ ، راولپنڈی کمشنرز نے 2 سال کی محنت سے زمین خریدی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیان

منگل 17 فروری 2015 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری روٹ تبدیل نہیں کیا گیا، آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء جب چاہیں انہیں روٹ پر بریفنگ دیں گے ، اقتصادی راہداری روٹ کیلئے ہزارہ اور راولپنڈی کمشنرز نے 2 سال کی محنت سے زمین خریدی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو سینیٹر پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل نہیں کیا گیا۔

ہزارہ راولپنڈی کمشنرز نے دو سال کی محنت سے اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے زمین خریدی ۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی خریداری کیلئے دو سال کا وقت درکار ہوتا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء جب چاہیں انہیں روٹ پر بریفنگ دیں گے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز میں منصوبے پر بریفنگ دی جا سکتی ہے۔