صدر ممنون حسین نے ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا

منگل 17 فروری 2015 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان صدر میں ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے معزز مہمان کو نشان پاکستان عطاء کیا۔