یوم پاکستان کی پریڈ میں پولیس اہلکاروں کا دستہ بھی حصہ لے گا،

اسلام آباد پولیس کے دستے کی قیادت اے ایس پی عامر نیازی کریں گے

منگل 17 فروری 2015 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں ایک سو چوالیس جوانوں پر مشتمل پولیس کا دستہ بھی حصہ لے گا۔ملک میں 7سال بعد ہونیو الی یوم پاکستان کی روائتی پریڈ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ قومی عظمت کی نشان آئندہ ہونے والی پریڈ میں چین کے صدر بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پریڈ میں پولیس کی نمائندگی ایک سو چوالیس اہلکار کریں گے،جن کے انتخاب کیلئے ابتدائی طور پر دو سو پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔فٹنس ٹسٹ کے بعد ایک سو چوالیس جوان تین مارچ سے فوج کے شانہ بشانہ اسپورٹس کمپلیکس میں ریہرسل کریں گے۔ اسلام آباد پولیس کے دستے کی قیادت اے ایس پی عامر نیازی کریں گے۔