راولپنڈی ،پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان سمیت آٹھ گروہوں کے 40ملزمان گرفتارکرلیا،

ملزمان ڈکیتی، راہزنی، سرقہ وہیکلز اور بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں،ہمایوں بشیر تارڑ کی پریس کانفرنس

منگل 17 فروری 2015 23:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) راولپنڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان سمیت ڈکیتی، راہزنی، سرقہ وہیکلز اور بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے اور دیگر وارداتوں میں ملوث آٹھ گروہوں کے 40ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سٹی پولیس آفیسر ہمایوں بشیر تارڑ کی پولیس لائن نمبر 1راولپنڈی میں پریس کانفرنس ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی راول ڈویژن کرامت اللہ ملک اور ایس پی پوٹھوہار ڈویژن محمد عتیق طاہر کی زیر نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی۔تھانہ سول لائن پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان نوید حسین عرف آصف سکنہ گلگت اور منتظر عباس عرف ہدایت سکنہ گلگت کو گرفتار کر لیا۔ جنہوں نے مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ایف آئی اے،کسٹمز پولیس کے ملازمین بن کر بیرون ملک سے آنے والوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے12ملزمان غلام علی ولد غلام حید ر سکنہ گلستان جوہر کراچی ، شیر خان ولد محمود سکنہ گلستان جوہر کراچی ، اسلم خان ولد شیر خان سکنہ گلستان جوہر کراچی ، عامر خان ولد شیر خان سکنہ گلستان جوہر کراچی ، سیف علی ولد فیروز خان سکنہ گلستان جوہر کراچی ، ولید عرف ولی ولد محمد علی سکنہ گلستان جوہر کراچی ندیم حسین ولد محمد علی سکنہ گلستان جوہر ، مرتضیٰ ولد نادر علی سکنہ جوہر ٹاؤن نیو پنجاب کالج لاہور ، امجد علی ولد علی احمد سکنہ گلستان جوہر کراچی ، زار نیازی دختر محمد حسین سکنہ گلستان جوہر کراچی ، زبیدہ بی بی زوجہ عامر سکنہ گلستان جوہر کراچی ، محمد حسین ولد جاوید سکنہ گلشن اقبال کراچی کو گرفتار کرکے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ،پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ برآمد کر لیا۔

ڈکیتی،راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث8گینگز کے40ملزمان کو گرفتار کیا۔جنہوں نے135مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ ملزمان سے34کاریں،35موٹر سائیکل ،30ہزار ریال اور زیورات مالیتی08لاکھ روپے برآمد کر لیے ۔تھانہ پیرودہائی پولیس نے سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 06ملزمان محمد جان ولد گل جان سکنہ عیسیٰ خیل میانوالی ، شکیل شاہ ولد سید فدا سکنہ جاتلی ، ضیاء اللہ ولد خدا یار سکنہ عیسیٰ خیل میانوانی ، خالد محمود ولد محمد افضل سکنہ محلہ میانہ میانوالی ، جاوید اقبال ولد شیر خان محلہ میانہ میانوالی کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل ،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ۔

علاوہ ازیں ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 238مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے233 پستول30بور،21ریوالور32بور،16عدد رائفل،04عدد کلاشنکوف،1923 گولیاں ،75کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور1000ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 527مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے 196کلو520گرام چرس، 06کلو 325گرام ہیروئن،5024لیٹر شراب برآمد کر لی۔قمار بازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 29مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1651965روپے نقدی اور آلات قمار بازی برآمد کر لئے۔مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 393مجرمان اشتہاری اور162عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :