وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس لائن خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے اور زخمیوں کے لئے امداد کا اعلان،

جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے 75 ہزار فی کس دییئے جائیں گے

منگل 17 فروری 2015 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پولیس لائن خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے اور زخمیوں کے لئے امداد کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور پولیس لائن کے قریب دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے میاں شہباز شریف نے امداد کا اعلان کیا ہے جس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے 75 ہزار فی کس دییئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹروں کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر زخمیوں کی طبی امداد میں کوتاہی نہ برتیں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔