دہشت گردی کے خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی،
دہشت گردوں کی بزدلانا کارروائی آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے، آئی جی پنجاب پولیس
منگل 17 فروری 2015 23:19
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) صوبائی دارالحکومت میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے مرکزی گیٹ کے باہر خودکش دھماکہ کے نتیجہ میں 5افراد جاں بحق جبکہ 23 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں ایک خاتون پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے، اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کا ہدف ڈسٹرکٹ پولیس لائنز تھا، سکیورٹی کے باعث وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا اور خود کو پولیس لائنز سے کئی گز کے فاصلے پر اڑلیا، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کی جانب سے یہ بزدلانا کارروائی آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ تمام حساس ادارے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے سرگرداں ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.