راولپنڈی بینچ نے واہ کینٹ دھماکے کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کردی ،69 بار سزائے موت دینے کا حکم

منگل 17 فروری 2015 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) راولپنڈی بینچ نے واہ کینٹ دھماکے کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اسے 69 بار سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے واہ کینٹ میں خود کش بم دھماکے کے مرکزی مجرم حمید اللہ جان کی انسداد دہشت گردی کی جانب سے دی گئی سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی اپیل کو مسترد کردیا جسٹس ذوالقرنین اور جسٹس خالد محمود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم حمید اللہ جان کو 69 بار سزائے موت، 80 بار عمر قید، دس دس سال قید بامشقت اور 80 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا ۔

واضح رہے کہ واہ کینٹ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے  کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔