بے نظیر قتل کیس،پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث سماعت (کل)تک ملتوی،پراسیکیوٹراور گواہوں کی مسلسل عدم حاضری کے باعث سات سال گزرنے کے باوجود مقدمے کا ٹرائل مکمل نہیں ہو سکا

منگل 17 فروری 2015 22:51

بے نظیر قتل کیس،پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث سماعت (کل)تک ملتوی،پراسیکیوٹراور ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء ) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی (آج) بدھ تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت شروع کی تو سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد سمیت پانچ گرفتار ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے تاہم پراسیکیوٹر چودھری اظہر علالت کے باعث پیش نہیں ہوئے پراسیکیوٹراور گواہوں کی مسلسل عدم حاضری کے باعث سات سال گزرنے کے باوجود مقدمے کا ٹرائل مکمل نہیں ہو سکا۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :