راولپنڈی،چکلالہ میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے بچہ جاں بحق، تین افراد زخمی

منگل 17 فروری 2015 22:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے بچہ جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چکلالہ میں مکہ چوک کے قریب دو منزلہ گھر میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی  آگ سے عمارت زمین بوس ہو گئی  گھر میں موجود ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا ادھر پیر ودھائی میں جوتے تیار کرنے والی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :