کاشغر گوادر شاہراہ کی تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کرینگے ، مولانا عبدالواسع

اگر بلوچستان کے عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش جاری رہی تو عوام محروم رکھنے والوں کیخلاف سراپا احتجاج بنے گی، اپوزیشن کی طرح حکومتی ارکان بھی پریس کانفرنس کے ذریعے گوادر تا کاشغر روٹ کی تبدیلی کی مذمت کررہے ہیں کس سے انصاف طلب کریں، وفد سے گفتگو

منگل 17 فروری 2015 22:45

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کاشغر گوادر شاہراہ کی تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کرینگے اگر بلوچستان کے عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش جاری رہی تو عوام محروم رکھنے والوں کیخلاف سراپا احتجاج بنے گی اپوزیشن کی طرح حکومتی ارکان بھی پریس کانفرنس کے ذریعے گوادر تا کاشغر روٹ کی تبدیلی کی مذمت کررہے ہیں کس سے انصاف طلب کریں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک وفد سے بات چیت کے دوران کہی‘انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی عوام کسی بھی شخص کو یہ اجازت نہیں دیگی کہ ان کے حقوق حذف کئے جائے اگر شاہراہ کی تبدیلی کا فیصلہ واپس نہیں لیاگیا تو اس کیخلاف بھرپور طریقے سے احتجاجی عمل بلوچستان بھر سے اپوزیشن جماعتیں شروع کریگی جس میں ہر جمہوری احتجاج جمہوری اندا ز سے آگے بڑھایا جائیگا انہوں نے کہاکہ گوادر پر بلوچستان کے عوام کا پہلا حق ہے جس میں کسی بھی طرح سے صوبے کے عوام اپنے ساتھ ہونے والی کوئی بھی زیادتی قبول نہیں کریگی انہوں نے کہاکہ وہ وفاقی حکومت پر پہلے بھی واضح کرچکے ہیں اور اب ایک بار پھر واضح کررہے ہیں کہ وہ مسئلے پر نظرثانی کرکے پہلی والے روٹ کو برقرار رکھے انہوں نے کہاکہ تبدیلی کا اعلان وزیراعظم نے اسے موقع پر کردیاتھا کہ جب بلوچستان حکومت وفاق اور دیگر ڈونرز سے امداد کیلئے اسلام آباد میں جمع ہوئے تھے وزیراعظم نواز شریف آج کے دورہ کوئٹہ کے دوران اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے سابق روٹ کو برقرار رکھنے کی احکامات دیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں پہلے سے روزگار کے مواقع نہ ہونے کی حد تک ہے اگر کوئی چین حکومت کوئی عوام کو کوئی موقع فراہم کررہا ہے تو وفاقی حکومت اس میں رکاوٹ نہ بنیں۔

متعلقہ عنوان :