کوئٹہ ،سیکرٹری پی آر اے کی کارروائی،2بسوں کے چالان ،پانچ کووارننگ ،

مالکان بسوں کی حالت کو درست کریں ورنہ روٹ پرمٹ معطل کردیئے جائینگے،عبدالخالق مندوخیل

منگل 17 فروری 2015 22:25

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء ) صوبائی سیکرٹری پر ونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان عبدالخالق مندوخیل کے سربراہی میں سیکرٹری ، اے آر ٹی کوئٹہ امان اللہ خان پانیزئی اور موٹر سائیکل ایگز میسز غوبب بخش کرد محمدحسنی کے علاوہ ٹریفک پولیس اور پولیس کے ہمراہ سیٹلائٹ ٹاوٴن چوک پر تختانی بائی پاس روڈ ، پشتون آبادروڈ ،اور سرکی روڈ کی بسوں کو چیکنگ کرکے 15بسوں میں سے 2بسوں کا چالان اور 5کو وارننگ جاری کرتے ہوئے سیکرٹری پی آر اے عبدالخالق مندوخیل نے کہاکہ تختانی بائی روڈ اور پشون آباد روڈ اور سرکی روڈ کے ٹرانسپورٹرز کو ہم ایک ہفتہ کی وارننگ جاری کردی کہ وہ اپنی اپنی بسوں کی حالت کو درست کرے ورنہ ہم دوسرے ہفتہ کو دوبارہ اس حالات میں ان کی لوکل بسوں کی حالات کو درست نہیں دیکھا تو ان کی گاڑی کے روٹ پرمٹ معطل کردیئے جائینگے اور انکی بسوں کو روڈ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

کیونکہ لوکل بس غریبوں کی سواری ہے جوکہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اپنے ملک اور قوم کی خدمت کریں اورغریبوں اور بوڑھی عورتوں اور بچوں کی عزت اور احترام سے ان کو منزل تک پہنچایاجائے کیونکہ محکمہ ٹرانسپورٹ اسی لئے سڑکوں پرآئی ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل بھی حل ہوجائیں اور عوام کا درد اور تکلیف بھی دور ہوسکے۔