مدارس و مساجد اور مذہبی طبقہ کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند کیا جائے ، احمد مغل،

ایم ایس او کے نوجوان ملکی استحکام کیلئے شب و روز سرگرداں ہیں، غفران اللہ ہزاروی

منگل 17 فروری 2015 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے سیدنا صدیقی اکبر (مشرقی زون) کے یونٹ سعد بن ابی وقاص  کے تحت منعقد سیمینار بعنوان فکر ِامیر عزیمت سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس او کراچی ڈویژن کے ناظم عمومی احمد مغل نے کہا کہ مدارس و مساجد اور مذہبی طبقہ کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

(جاری ہے)

مدارس اور علماء کرام امن و آشتی کے درس دیتے ہیں اور مذہبی طبقہ کو منافقت کے ساتھ ذکر کرنا اور اُن کے خلاف شب و روز نئی قانون سازیاں کرنا یہ اقدار کے خلاف ہے اور مدارس اللہ کی مدد اور مخیر حضرات کی تعاون سے چلتے ہیں۔

یہ نہ پہلے کسی کے محتاج تھے نہ آئندہ انشاء اللہ کسی کے محتاج ہونگے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناظم زون غفران اللہ ہزاروی اور یونٹ ناظم محمد یونس عطاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس او کے نوجوان ملکی استحکام کیلئے شب و روز سرگرداں ہیں ایم ایس اوکا مطلب اور مقصد ملکی اداروں کو مستحکم کرنا ہے اور دینی اور عصری طبقہ میں جو خلاء ہے اُس کو پُر کرکے اُن کو ایک کرنا ہے ۔ سیمینار میں زونل ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔