آئل فیلڈز میں مقامی افراد کونظرانداز کیا جارہا ہے ،سندھ میں بڑی مقدار میں تیل گیس کے ذخیرے موجود ہیں ،فائدہ عوام کو نہیں ہورہا ، حلیم عادل شیخ

منگل 17 فروری 2015 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سانگھڑ کی تیل کمپنیوں میں مقامی افراد کو نظرانداز کرنے کہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے مزدور تیل کمپنی کے گیٹ کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں ان کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے مگر حکمران نیند میں ہیں اوجی ڈی سی ایل مالکان نے مقامی افراد کو نظرانداز کر کے دیگر صوبوں کے لوگوں کو ان کی جگہ بھرتی کردیا ہے سانگھڑ سندھ کو 70فیصد تیل فراہم کرتا ہے مگر سانگھڑ کے لوگ آج بھی گیس کی سہولت سے محروم ہیں سنجھورو آئل فیلڈ میں مقامی لوگوں کو سیاسی مداخلت کی بنیاد پر نکالا یا ہے یہ لوگ اس پلانٹ کے شروع دن سے یہاں پر کام کر رہے ہیں مگر اوجی ڈی سی ایل کمپنی نے پلانٹ سے سارے مقامے افراد فارغ کر کہ دوسرے صوبوں سے لوگ منگوا کر بھرتی کردیئے ہیں جوکہ شرمناک عمل ہے حکومت اس عمل پر بلکل خاموش ہے کسی بھی معاملے میں حکومت کی رٹ نظرنہیں آرہی ہے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے کسی بھی معاملے میں نظرثانی نہیں کررہی ہے آئل فیلڈز میں مقامی لوگوں کی نظراندازی حکومت کی کارگردگی پر ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے سانگھڑ میں اس وقت سنجھورو ، بوبی اور ٹنڈوآدم آئل فیلڈز کام کررہی ہیں جبکہ کھپرو اور دیگر شہروں سے بھی بڑی قدار میں تیل کے ذخیرے دریافت کیئے گئے ہیں مگر ان سب کا فائدہ سانگھر کی عوام کو نہیں ہورہا ہے آئل فیلڈز سے آس پاس کے علائقوں کو بہت نقصان ہورہا ہے مگر اس حوالے سے کوئی بھی حفاظتی اقدام نہیں اٹھائے جارہے ہیں ، تیل کمپنیوں سے نکلنے والے دونہیں سے چمڑے ہیپاٹائٹس اور دیگر موذی بیماریاں آس پاس کے گاوں کے لوگوں میں عام ہوگئی ہیں مگر ضلعی انتظامیہ سے لیکر وفاقی حکومت تک سب نے چپ ڈھاڑی ہوئی ہے سانگھڑ کے روڈ رستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اوجی ڈی سی ایل کے بڑے بڑے ٹینکرز دن رات ان روڈون سے گزرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے روڈ تباھ ہوچکے ہیں مگر اوجی ڈی سی ایل نے روڈون کی تعمیرکیلئے کوئی بھی موثڑ اقدام نہیں اٹھایا اوجی ڈی سی ایل مقامی افراد کو روزگار فراہم کرے اور سانگھڑ کے حصے کی رائلٹی سانگھڑ پر خرچ کی جائے وفاقی حکومت اس اہم مسئلے پر اپنا کردار ادا کرے اور مقامی افراد کے روزگار کا مسئلہ حل کرائے ۔

متعلقہ عنوان :